راولپنڈی: آپریشن ردالفساد کے دوران ڈیرہ غازی خان، چبدار، سنج سلہ سمیت ملک بھر میں جاری دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں اسلحہ و گولہ بارود، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے گئے۔
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری تعداد میں دھماکہ خیزمواد، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے۔ یہ کارروائیاں جن ٹوبہ نوخانی، ڈیرہ مراد جمالی، سنج سلہ اور چبدار میں کی گئیں۔ برآمد کیا گیا یہ اسلحہ و گولہ بارود ملک بھرمیں دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال کئے جانے کی صورت میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ تھا۔ دوسری جانب پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔