بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فرنٹیئر کور نے دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ہے۔
ایف سی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ کارروائی مستونگ سے ملحقہ پہاڑی سلسلے میں کی گئی،ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔