counter easy hit

برطانیہ میں دہشت گردی کے خلاف ’آپریشن ٹیمپرر‘ کا آغاز، اہم مقامات پر فوج تعینات

لندن: مانچسٹر کنسرٹ میں داعش کی جانب سے خودکش بم دھماکے کے بعد خطرے کی سطح بلند کرکے ’’شدید ترین‘‘ کردی گئی ہے جبکہ برطانوی حکومت نے مزید دہشت گرد حملوں کی روک تھام کرنے کےلیے ’’آپریشن ٹیمپرر‘‘ شروع کردیا ہے۔

'Operation Temprar' started against terrorism in the UK, deployed Army at key locations

‘Operation Temprar’ started against terrorism in the UK, deployed Army at key locations

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ مانچسٹرحملے کے بعد برطانیہ میں کسی بھی وقت اگلا حملہ ہوسکتا ہے جبکہ یہی خدشہ مدنظر رکھتے ہوئے وہاں خطرے کی سطح بلند کی گئی ہے جس کے تحت تمام اہم عمارتوں کی نگرانی کے لیے فوج تعینات کی جارہی ہے۔  برطانیہ میں سیکیوریٹی ہائی الرٹ کا فیصلہ گزشتہ روز ایک خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں داعش کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکی بطورِخاص زیرِبحث آئی تھی۔ 2014 سے برطانیہ میں خطرے کی سطح نسبتاً کم تھی جسے گزشتہ روزبڑھا کر ’’شدید ترین‘‘ کردیا گیا ہے۔ جدید برطانوی تاریخ میں یہ تیسرا موقعہ ہے کہ جب وہاں خطرے کی سطح اس قدر بلند کی گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی حکومت نے دہشت گردوں سے نمٹنے اور ان کے متوقع حملوں کو ناکام بنانے کےلیے ’’آپریشن ٹیمپرر‘‘ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت اہم اورپُرہجوم عوامی مقامات کی حفاظت کے لیے مسلح پولیس اہلکاروں کے علاوہ برطانوی فوجیوں کو بھی تعینات کیا جائے گا، علاوہ ازیں کنسرٹ یا اس قسم کی دیگرعوامی تقریبات میں بھی پولیس کی جانب سے اضافی سیکیوریٹی فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ داعش نے مانچسٹر خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ یورپی ممالک خود کو مستقبل میں ایسے مزید حملوں کےلیے تیاررکھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website