مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے،پاکستان ایکشن نہ لیتا تو داعش شمالی وزیرستان میں مرکز بنا چکی ہوتی ۔
اسلام آباد میں پاک امریکا تعلقات پر منعقدہ مباحثے سے خطاب میں مشیر خارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتاہے، ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پاکستان کے لیے مواقع ہیں، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا انسداد کرپشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، دینی مدارس کی اصلاحات کر رہے ہیں۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے امن ہے ،پاکستان امریکا کا اتحادی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔