راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے افواج پاکستان کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ آپریشن خیبرٹو میں 80 دہشتگرد ہلاک ہو گئے سو سے زائد زخمی بھی ہوئے۔
امن کے دشمن اپنے ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سات جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔
دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔