راولپنڈی(رپورٹ.اصغرعلی مبارک سے )سال نو کے آغاز پر قبضہ مافیا اورزمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف شہریوں کی شکایات پر موثر ایکشن کے لیے سی پی او اور ڈپٹی کمشنر کی مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد سی پی اوکی درخواست پر کیاگیا،کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر، سی پی اوکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ز، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ او ز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر روات اور کوٹلی ستیاں کےدو شہریوں نے قبضہ ہونے کے متعلق درخواست دی جس پر سی پی او نے ایس ایچ او روات اور کوٹلی ستیاں کو حقائق کی تصدیق کے بعد ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے، پولیس ترجمان کے مطابق کہوٹہ کے شہری نے زمین پر قبضہ کے متعلق درخواست دی جس پر سی پی او نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ایس ڈی پی او کو فوری قبضہ ختم کرانے اور وہاں پر موجود مشینری کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے، پولیس زمہ داران نےمشترکہ کھلی کچہری کے سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ
کھلی کچہری کا مقصد قبضہ گروپوں کیخلاف پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ ایکشن ہے، ضلعی انتظامیہ و پولیس ملکر قبضہ گروپوں کے خلاف موثر کاروائی کرسکیں گے،