لاہور (یس ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پہلی جنگ عظیم کے 100 سال مکمل ہونے پر انفٹری ڈویژن لاہور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشنل تیاریوں کی ضرورت جنگ کیلئے نہیں قیام امن کیلئے ہے۔
پہلی جنگ عظیم دفاعی حکمت عملی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور یہ جنگ دیرنیہ تنازعات حل نہ ہونے کے باعث لڑی گئی اس لئے عالمی برادری طویل تنازعات کے حل کے لئے فوری اقدامات کرے۔