counter easy hit

پاک فوج کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوچکا، پی ڈی ایم جان بوجھ کر اداروں اور شخصیات کو نشانہ بنا رہی ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاک فوج کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، بیرونی قوتیں افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ہم نے دنیا کے سامنے جو ڈوزئیر رکھا اس میں ان قوتوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتی ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کی احتجاجی سیاست کے دوران فوج پر تنقید کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان آئین اور قانون کے عین مطابق ہے،کچھ بیرونی قوتیں افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ واضح کر چکے ہیں کہ پاک فوج اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہے اور ان کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 نومبر 2020 کو ہم نے دنیا کے سامنے جو ڈوزئیر رکھا اس میں ان قوتوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتی ہیں۔کچھ بیرونی قوتیں ایسی ہیں جو افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔جوقوتیں ان حالات میں ملک میں انتشارپھیلارہی ہیں وہ پاکستان کےمفادت کاتحفظ نہیں کررہیں۔

OPPOSITION, ALLIANCE, WORKING, ON, INDIAN, AGENDA, DG ISPR, AND, SHAH MEHMOOD QURESHI, ENDORSE, EACH, OTHER

وزیر خارجہ نے کہا کہ مظفرآباد میں کھڑے ہو کر جلسوں میں یہ کہنا کہ کشمیر کا سودا کر دیا گیا ہے ،یہ کتنی غیر ذمہ دارانہ گفتگو ہے،پاکستان میں انتشار پھیلانےکافائدہ بھارت کو ہوگا،پی ڈی ایم پاکستان کےمفادات کوسامنے رکھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نےسپیکرکی سربراہی میں پی ڈی ایم سےکئی ملاقاتیں کیں،اپوزیشن جان بوجھ کراداروں اور شخصیات کو متنازع بناناچاہتی ہے،اگر اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر اداروں کی تضحیک پاکستان کے بیانیے اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ نے پاکستان کے موقف کی تائید کر دی ہے ،ای یو ڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے ہندوستان کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے ۔افغان امن عمل ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جبکہ مشرقی سرحد پر بار بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ،ہماری پوسٹس کو، جوانوں کو اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے،اس وقت بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website