counter easy hit

اپوزیشن بڑھکیں نہ مارے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پرویز خٹک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ہماری اکثریت مخالفین کی سوچ سے بھی زیادہ ہے۔

Opposition does not sprout any threat to the government, Parvez Khattak

Opposition does not sprout any threat to the government, Parvez Khattak

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر آزاد ممبرز ملاکر 75 اراکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن اراکین کی حمایت اس کے علاوہ ہے۔ صوبائی حکومت کوکوئی مسئلہ ہے نہ ہم اسمبلیاں توڑیںگے، مخالفین کو سمجھ لیناچاہیے کہ ہم آئندہ بھی نہ صرف صوبے میں بلکہ پورے ملک میں حکومت بنائیں گے، مخالفین احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں نہ تو کوئی ان ہاؤس تبدیلی آئے گی اورنہ باہر سے کوئی تبدیلی مسلط کرسکتاہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارے مخالفین حکومت گرانے کاخواب دیکھنا چھوڑ دیں یہ لوگ زمین پر پتھر گن رہے ہیں، یہ تبدیلی ان کو سمجھ میں نہیں آرہی۔ انھوں نے کہاکہ حقیقت میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پوری طرح مستحکم ہے اور اپناکام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہماری اتحادی جماعت ہے اور اپوزیشن کی بیشتر جماعتوں کے ارکان اسمبلی کی حمایت بھی صوبائی حکومت کو حاصل ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوانے فرنٹیئرایجوکیشن فاؤنڈیشن کیلیے پہلے سے منظورشدہ 284 ملین روپے کی گرانٹ کے اجرا کی منظوری دے دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website