اسلام آباد : قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کرنے کے قطعا خلاف ہے، اپوزیشن کی بات نہ مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری پر اتفاق رائے کیلئے کل آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی کہ حکومت کو اپنے موقف پر قائل کرلیا جائے ، اگر کل اے پی سی میں اپوزیشن کی بات نہ مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ رہیگا۔
خورشید شاہ کے مطابق اے پی سی میں آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، محمود خان اچکزئی ، اسفندیار ولی ، عمران خان سمیت دیگرسیاسی رہنما شریک ہونگے ،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی کانفرنس میں شریک ہونگے۔