کرپٹ سیاستدانوں کی اب قومی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، اصغر برہان
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کی اب قومی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، فضل الرحمان ، آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست ڈوب رہی ہے۔ان کے پاس اب صرف دہائیوں اور بدعاؤں کے سوا کچھ نہیں بچا۔ 1990سے مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین چلے آرہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔ پی ٹی آئی چوروں اور ڈاکوؤں کو الٹا لٹکانے کا وعدہ پورا کرے گی۔