اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متحدہ اپوزیشن نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے قرارداد جمع کرادی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ سعد رفیق نے دستخط شدہ قرارداد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیٗر کرتے ہوٗے لکھا کہ :قومی اسمبلی : اپوزیشن پارٹیز اور بعض حکومتی اتحادیوں نے پپپٹرولیم مصنوعات میں ھوشرُبا اضافہ واپس لینے کی قرارداد پر دستخط کر دیے – کچھ ھی دیر میں اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کروائ جاۓ گی