counter easy hit

خواجہ آصف کا لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والوں کو چور کہنے پر اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:  وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو چور کہنے پر پی ٹی آئی نے اسمبلی میں احتجاج کیا جب کہ متحدہ اپوزیشن قومی اسمبلی سے بھی واک آوٴٹ کرگئی۔

Opposition protests on Khawaja Asif calling Thief to the protest agianst load shedding

Opposition protests on Khawaja Asif calling Thief to the protest agianst load shedding

خواجہ آصف کی جانب سے احتجاج کرنے والوں کو چور کہنے پر پی ٹی آئی نے اسمبلی میں احتجاج کیا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیریں مزاری نے خواجہ آصف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور نواز شریف چور چور کے نعرے لگائے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ عوام سے پیسے لیے جاتے ہیں لیکن حکومت بجلی دینے میں ناکام ہے جب کہ  لوگ حق کی خاطر سڑکوں پر آئیں تو انہیں چور کہاجارہا ہے جو زیادتی اور قابل مذمت ہے، پورے ملک میں 20 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، یہ اپنی نااہلی کا اعتراف کریں جب کہ واپڈا عوام کے پیسوں سے چلتا نواز شریف کے نہیں۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے جو الفاظ بولے ہیں واپس لیں، خواجہ آصف نے الفاظ واپس لینے سے انکار کر دیا جس کے بعد متحدہ اپوزیشن قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ کرگئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website