فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن نے فوجی عدالتوں پر بریفنگ کا مطالبہ کردیا۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے ججوں اور گواہوں کی سیکیورٹی کےلیے کیا اقدام کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دو سال کا وقت دیا تھا ، حکومت کچھ نہیں کرسکی ۔
ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میںتمام اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے ملٹری کورٹس پر بریفنگ مانگ لی ۔فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی۔ایاز صاد ق کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر فیصلہ اتفاق رائے سے چاہتے ہیں اور اس حوالے سےتمام جماعتوں کی مشاورت سے فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہتمام اپوزیشن جماعتوں کا ملٹری کورٹس پر متفقہ مؤقف ہے، حکومت ملٹری کورٹس کی کارکردگی بتائے ۔فوجی عدالتوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہونے کے 17 جنوری کو دوبارہ اجلاس ہوگا۔