پیپلزپارٹی کےسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے،سب کو پتا ہے حکومت کو کب ہماری یاد آتی ہے،حکومت ہمارے پاناما بل پر راضی ہوجاتی ہےتوعمران خان کا بھی يہی مطالبہ ہے۔
اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح اور بنیادی ہیں، 16اکتوبر کو بلاول بھٹو نے 4مطالبات پيش کئے حکومت ان کو مانے،ہمارابنیادی مطالبہ اپوزيشن کا پاناما بل ہے، اس بل کو منظور کيا جائے۔ حکومت بل پاس کرلے تو تمام پريشانیاں ختم ہوسکتی ہیں۔
اعتزازاحسن نے کہا کہ حکومتی ٹيم کے ساتھ گہری بات نہیں ہوئی،4مطالبات سامنےرکھے، اگرضرورت پڑی تو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے، عمران ،قادری اور حکومت کی کيا کشمکش ہوتی ہے، اس پر بات نہیں کروں گا۔