اسلام آباد (یس ڈیسک) ذرائع کے مطاب مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ انتخابات میں جے یو آئی کے دو سینیٹرز منتخب کرانے کا مطالبہ سابق صدر آصف علی زرداری سے گزشتہ ہفتے بلاول ہاوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے دو سینیٹرز منتخب کرائے جائیں تو میں اتحاد میں شامل ہونے کے لئے تیار ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے اس موقع پر جے یو آئی ، پیلپز پارٹی ، ای این پی اور شیر پاؤ کے لئے ایک ایک سینیٹر کی تجویز دی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ﴿ف﴾ اتحاد کر لیں تو اپنا ایک ایک سینیٹر منتخب کرا سکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی اور قومی وطن پارٹی کے سینیٹ انتخابات کے معاملے پر خیبر پختون خوا میں پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنے پر رضا مند ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ اپوزیشن کے اتحاد میں رکاوٹ بن گیا ہے۔