سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے پر حکومت کے خلاف برس پڑی۔ اپوزیشن ارکان نے سوال کیا ہے اختیارات میں توسیع نہ کیے جانے کی وجہ کیا ہے؟۔
کراچی: (یس اُردو) سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے شہریار مہر نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا اہم ایشو کو توجہ نہیں دی جا رہی۔ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کا کہنا ہے رینجرز کو غیرمشروط اختیارات دئیے جائیں معاملہ اسمبلی میں لانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ لیاقت جتوئی نے سوال کیا کہ رینجرز کو اختیارات میں توسیع دینے میں کیا قباحت ہے؟۔ غلام ارباب رحیم نے بھی رینجرز کے معاملے پر صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کراچی کے عوام امن کے قیام کیلئے رینجرز کے اختیارات میں توسیع چاہتے ہیں۔