کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ سے بری خبر یہ ہے کہ بلوچستان کا اہم شہر رات گئے زلزلے سے لرز اٹھا ، جس کے بعد ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ، اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ، زلزلے کا مرکز مرکز سبی سے 75 کلومیٹر شمال مشرق تھا،، صبح سویرے ایک تشویشناک خبر یہ ہے کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،،نجی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور گرد ونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے،،زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.0ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، مرکز سبی سے 75 کلومیٹر شمال مشرق تھا،، قبل ازیں گذشتہ ہفتے ہی کوئٹہ کے علاقے خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 3 ریکارڈکی گئی تھی،، خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،، واضح رہے کہ 17 دسمبر 2018 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی، یاد رہے کہ بلوچستان کے شہر کوءٹہ میں زلزلے کے اکثر جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں ، جس کی بڑی وجہ پہاڑی علاقوں کے نیچے موجود پلیٹس کا ہلنا ہے ،