ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں گزشتہ دن اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو مزید اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔
گزشتہ رات اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کاشہ میں سیکورٹی فورسز کی کانوائے کو دہشتگردوں نے چاروں طرف سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ چھ اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔
جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی سے پانچ شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے تھے ، زخمی اہلکاروں میں مزید دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے اور مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔
جبکہ چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر پشاور سی ایم ایچ ہسپتال کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جاں بحق اہلکاروں میں نائیک یٰسین ، نائیک نوید اور سپاہی سلطان شامل ہے ،