مسلم لیگ قائد اعظم نے اورنج ٹرین منصوبے کو ڈالر ٹرین منصوبہ قرار دیدیا۔ چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ کرپشن کی پٹڑی پر چلنے والی کوئی ٹرین منزل پر نہیں پہنچ سکتی، جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا اسے ٹرین کا کوئی تجربہ ہی نہیں۔لاہور: (یس اُردو) اورنج ٹرین منصوبے کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمران صوبے کو معاشی طور پر تباہ کر رہے ہیں، پنجاب کو ایک ہزار ارب کا مقروض کر دیا گیا ہے، اورنج ٹرین دراصل کرپشن ٹرین ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں پرویز الہٰی نے انکشاف کیا کہ جس کمپنی کو اورنج ٹرین کا ٹھیکہ دیا گیا ہے اس نے آج تک ایسا کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ اس موقع پر پرویز الہٰی کی قیادت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو بھی از خود نوٹس لینا چاہئے۔