اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اورنج ٹرین منصوبے کے آغاز کیلئے تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ یہ بات چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینیٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین منصوبہ کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا۔ منصوبے کیلئے سٹاف کی بھرتیاں جاری ہیں ، کرائے کا تعین کر لیا گیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اورنج ٹرین کے حوالے سے ابتدائی مسائل حل کر لیے ہیں۔ آزمائشی بنیادوں پر اس کو چلایا جا رہا ہے ۔ آپریشن اور منٹیننس کا کام دیئے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔