شیخوپورہ(زاہد اعوان)عدالت عالیہ کے حکم پر بیلف نے تھانہ سٹی مریدکے میں چھاپہ مار کر کئی روز سے غیر قانونی طور پر حوالات میں محبوس دو بھائیوں وقار حسین اور شان علی کے علاوہ ان کے رشتہ دار نوجوان علی شان کو بازیاب کروالیا جن کو آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا ، بتایا گیا ہے کہ پولیس نے انہیں کئی روز سے حوالات میں بند کیا ہوا تھا اور ان کی رہائی کیلئے بھاری رقم مانگی جارہی تھی ، پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب ہیں جنہیں پوچھ گچھ کیلئے تھانے بلایا گیا تھا جن کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔