counter easy hit

حکم کی تعمیل نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو لیسکو سے 15 روز میں جواب طلب

Order to comply

Order to comply

میرٹ پر آنے اور عدالتی حکم کے باوجود ایس ڈی او کے عہدے پر ترقی نہیں دی گئی ، سی ای او کیخلاف کارروائی کی جائے :درخواست گزار
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹیو لیسکو قیصر زمان سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ٹائون شپ کے لائن سپرنٹنڈنٹ شاہد کریم نے سی ای او لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود ایس ڈی او کے عہدے پر ترقی نہیں دی گئی جس کے بعد ہائیکورٹ نے سی ای او لیسکو کو ایک ماہ میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود سی ای او لیسکونے تعمیل نہیں کی لہٰذا توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ عدالت نے چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا