سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا ہے۔
Ordered to removed the name Ayan Ali’s from ECL
جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، ماڈل گرل ایان علی کو منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے ۔جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس کے کے آغا کے درمیان فیصلے پر اختلاف سامنے آیا تھا۔بینچ تقسیم ہونے پر معاملہ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو ریفری جج مقرر کیا گیا تھا۔ریفری جج نے جسٹس کے کے آغا کے فیصلے سے اتفاق کیا۔