counter easy hit

اسلامی تعاون تنظیم کے اقوام متحدہ رابطہ گروپ کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اجلاس میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ ’وہ سلامتی کونسل کی ان قراردادوں پر عملدرآمد کرائے جس میں کشمیریوں کو حق خودارادیت استعمال کرنے کا موقع دینے کے لیے رائے شماری پر زور دیا گیا ہے۔‘ عرب خبررساں ادارے کے مطابق اوآئی سی رابطہ گروپ نے نیویارک میں اپنے آن لائن اجلاس کے بعد ایک بیان میں ’انڈیا کی جانب سے کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔ اجلاس میں جس میں پاکستان، سعودی عرب، نائیجر، ترکی، اور آذربائیجان کے مستقل نمائندوں نے شرکت کی۔رابطہ گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی ادار ے کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ ’وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے اور پانچ اگست2019 کو اور اس کے بعد کیے گئے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خاتمے کے لیے انڈیا پر دباو ڈالے۔ ‘

ORGANIZATION, OF, ISLAMIC, COOPERATION, OIC, CONTACT, GROUP, IN, UNITED NATION, DECLARED, KASHMIRIS, RIGHT, TO, SELF DETERMINATION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website