امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں ایران کو دہشت گردی کی سب سے زیادہ سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیا ہے
نیو یارک (یس اُردو) امریکی وزارت خارجہ کی دہشت گردی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی ، رپورٹ میں ایران کو دہشت گردی کی سب سے زیادہ سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیا ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کی دہشت گردی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں دہشت گردی کے واقعات میں 2014 کی نسبت تیرہ فیصد کمی دیکھی گئی ۔ جبکہ جنوبی ایشیا اب بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا فرنٹ لائن بنا ہوا ہے ۔
رپورٹ میں پاکستان پر کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج کی کارروائی سے القاعدہ کمزور ہوئی ہے جس سے پاکستان میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں ایران کو دہشت گردی کی سب سے زیادہ سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیا ہے ۔ 2015 میں بنگلہ دیش میں بھی دہشت گردی کے معاملات میں تیزی ریکارڈ کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف موثر کارروائیاں ہوئی ہے ۔ تاہم دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ اب بھی داعش سے ہے ۔