counter easy hit

پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیر اہتمام 29ویں یوم تاسیس کی تقریب کی اہتمام

پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب کی اہتمام

پیرس: (یس اردو نیوز) شہدا ماڈل ٹاون کے قصاص کے حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے شرکا کا عزم دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی پاکستان عوامی تحریک کا 29 واں یوم  Organize a 29th establishment day celebration organized by the Pakistan Awami Tehreek Franceتاسیس انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا مرکزی تقریب مورخہ 25 مئی 2018 بروز جمعتہ المبارک شام 8:00 بجے مرکز منہاج القرآن لاکورنیو میں زیر صدارت محمد سلیم خان کنوئنیر پاکستان عوامی تحریک فرانس زیر قیادت چوہدری محمد اعظم صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور زیر نگرانی علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹرمنہاج القرآن انٹرنیشنل منعقد کی گئی جس میں پاکستان عوامی تحریک کے رفقاہ و وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اس پروقار تقریب کا آغاز محترم قاری محمد صدیق کی تلاوت کلام مجید سے ہوا اس کے بعد محترم زاہد محمود چشتی اور حافظ معظم نے آقا علیہ الصلوتہ والسلام کی بارگاہ میں ہدیہ تبریک پیش کیا اس کے بعد چودھری ظہیرعباس گجر سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے استقبالیہ کلمات سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا پھر بالترتیب محترم راوہ خلیل احمد ،محترم رازق حسین گجر ‘محترم سلیم خان اور علامہ حسن میر قادری نے گفتگو کی۔ پروگرام کے آخر میں کیک کاٹا گیا۔