Organized by the People’s Party held a rally against the alleged victim sheikhs of rare birds
کوئٹہ(یس نیوز )عرب شیوخ کی نایاب پرندوں کی مبینہ شکار کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دالبندین میں ریلی نکالی گئی۔ پی پی پی کے کارکنوں نے موجودہ حکومت اور شکاری عربوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔
ریلی کی قیادت پیپلز یوتھ چاغی کے سابق صدر میر احمد محمد حسنی نے کی ۔ اس موقع پر میر احمد محمد حسنی اور کے ڈی بابر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں سمیت واشک اور چاغی میں عرب شیوخ کی جانب سے نایاب و نادر مہمان پرندے تلور کی شکار کو سراسر خلاف قانون اور مقامی روایات کے برعکس قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت قطر سمیت مختلف عرب ممالک کے شکاریوں کو دھڑا دھڑ اجازت نامے جاری کررہی ہے جو ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ چاغی اور واشک میں عرب شیوخ کی جانب سے کوئی خاطرخواہ ترقیاتی کام نہیں کیاگیا بلکہ سارے فنڈز چند نام نہاد نمائندے ہڑپ کرجاتے ہیں جبکہ دوسری جانب جن زمینداروں کے زمینوں پر عرب شکاری کرتے ہیں انھیں بھی متعلقہ فنڈز اور مراعات سے محروم رکھا جاتاہے جو قابل افسوس امر ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 42
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276