ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)دیہی مرکز صحت بچیکی کے زیر اہتمام ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رضوان محمود ،ہیلتھ نیوٹرایشن سپر وائزرز طارق اسلم ،عرفان احمد ،طاہر امین ،صدر پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن بچیکی شیخ ذوالفقار حیدر ،چیئر مین ویژن کلب بچیکی فلک شیر مجاہد، مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان محمود نے کہا کہ صحت کی بنیادی اور اچھی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس حق کو لوگوں کے گھروں کے دروازوں تک فراہمی کے لئے ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہا ہے جس کے دروان 24سے 30 اپریل تک 2سال تک کے ہر بچے کو ٹی بی ،پولیو،کالی کھانسی ،ہیپاٹائٹس بی ،تشنج ،گردن توڑ بخار ،خناق ،نمونیہ اور خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے اور ٹیکے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہر والدین کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے اور ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں انہوں نے اساتذہ ،سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس مہم کوکامیاب بنانے کے لئے اپنا اپنا اہم ترین کردار ادا کریں ۔صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن شیخ ذوالفقار حیدر اور فلک شیر مجاہد نے مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں اپنے ہر قسم کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی بعد ازاں رورل ہیلتھ سنٹر سے بڑا گھر تک تک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مرکز بچیکی کی لیڈی ہیلتھ ورکر مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔