اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منظم دھاندلی کا کردار انور محبوب سامنے آیا ہے۔
انور محبوب نے بتایا جتنے بیلٹ پیپر مانگتے تھے دیتا جاتا تھا۔ یہ جھوٹ تو ثابت ہو گیا ہے ریٹرنگ افسر نے 15 ہزار ڈیمانڈ کی اور انور محبوب نے مزید 15 ہزار بیلٹ پیپر چھپوائے۔ انور محبوب نے ریٹرننگ افسران کو آزاد چھوڑ دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا جہانگیر ترین کے حلقے میں 15 کی بجائے 30 ہزار بیلٹ پیپر بھجوائے گئے ہیں۔
کیپٹن صفدر کے حلقے میں 61 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز پہنچائے گئے جبکہ حمزہ شہباز کے حلقے میں 62 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز پہنچائے گئے۔ عمران خان نے کہا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے مزید کھلاڑیوں کا پتا چلے گا اور ہم نے 25 سے 30 حلقوں کی نشاندہی کر دی ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا منظم دھاندلی کا طریقہ کار سامنے آ گیا ہے فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے کرنا ہے۔ آنکھیں بند کر کے فیصلہ تسلیم کریں گے۔