ممبئی : بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ بھارت سے آسکر کے لیے روانہ کی جانے والی فلموں کا انتخاب محض شہرت حاصل کرنے کا ڈھکوسلا ہے۔
یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔ عرفان خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آسکر تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی۔ ہمارے یہاں سب بناوٹی ہوتا ہے۔
پانچ دس لوگ مل کر ایک فلم منتخب لیتے ہیں اور اکثر وہ فلمیں غلط پسند ثابت ہوتی ہیں اور میرے مطابق بھارت میں آسکر فلم کے انتخاب کا کوئی درست نظام نہیں ہے۔
یہ ایسے لوگوں کے لیے شہرت حاصل کرنے کا محض ڈھکوسلا ہے جن کے پاس حقوق، رابطے اور جان پہچان ہیں۔