اوسلو (پ۔ر) ناروے کے قیادت ٹی وی کے چیف ایگزیکٹواورسماجی شخصیت چوہدری شریف گوندل نے گذشتہ شام پاکستانی دانشوروں اور صحافیوں کے اعزازمیں عشائیہ دیا۔ تقریب کے دوران پاکستان کی موجودہ صورتحال اور ناروے ۔پاکستان تعلقات پر سیرحاصل گفتگو ہوئی۔اس موقع پرخاص طورپر پاکستان میں حالت حاضرہ کے حوالے سے دوموضوع حکومت اور فوج کے تعلقات کار اور کراچی کی سیاسی صورتحال زیربحث رہے۔تقریب میں دانشوراورکاروباری شخصیت رانا اکرم ، ریسرچ سکالرسید سبطین شاہ، چیف ایڈیٹر گجرات لینک امجدفاروق، جذبہ لالہ موسیٰ کے صحافی افضال طاہر اور پاک۔ناروے ٹائمزکے چیف ایڈیٹر میاں صفدر، پاکستان یونین کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویزمہر، چوہدری محمد سونو اور کاروباری شخصیت چوہدری مدثر اقبال موجودتھے۔