اوسلو : وزیر اعظم نواز شریف سے اوسلو میں سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے اوسلو سربراہ اجلاس کے انعقاد پر گورڈن براؤن کو مبارک باد پیش کی۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے، یقین ہے کہ سماجی اقتصادی ترقی کا واحد ذریعہ تعلیم ہے، اسکول جانے والے بچوں کی تعلیم کا معیار بہتر بنانا بھی حکومت کا ہدف ہے۔