اوسلو (پ۔ر) اسلام آبادر ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے عہدیداروں نے سوسائٹی کے جائنٹ سیکرٹری خالد اسحاق کو خصوصی بچوں اور نوجوانوں کی دیکھ بھال کا کورس کامیابی سے مکمل کر کے باقاعدہ ڈپلومہ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
سوسائٹی کے عہدیدیداراں اور اراکین چوہدری اسماعیل سرور، مرزا محمد ذوالفقار، علی اصغر شاہد، عاشق حسین، راجہ افتخار، عبدالحمید، اقبال اخترخان، ریاض احمد، چوہدری مظہرحسین اور چوہدری عجب نے ایک مشترکہ تہنیتی بیان میں خالداسحاق کے لیے نیک تمناوؤں کا اظہار کیا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی ہے۔
خالد اسحاق اور تربیت حاصل کرنے والے دیگر افرادکو ڈپلومہ دینے کی تقریب اوسلو سٹی کونسل کی عمارت میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی اوسلو کے میئرفبیان ستنگ تھے اور وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے تربیت حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔
اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کی طرف سے سوسائٹی کے صدر مرزا محمد انور بیگ تقریب میں شریک ہوئے اور خالد اسحاق کو گلدستہ پیش کیا۔