اوسلو (سید حسین) پاک۔ ناروے فورم کے سینئر اور بانی عہدیدار وسیم شہزاداوران کے بھائی اورگجرات اووسیز پیس لائزون کمیٹی کے رکن خرم شہزاد کو عمرہ کی ادائیدگی پر اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے رکن اور ڈسٹرکٹ کونسل گرورود۔اوسلوکے چیئرمین ڈاکٹرمبشربنارس ، پاک۔ناروے فورم کے چیف کوآرڈی نیٹرچوہدری اسماعیل سرور، محقق اورصحافی سیدسبطین شاہ ، رکن ڈسٹرکٹ کونسل گورورود چوہدری محمد قاسم، پی ٹی آئی کے پرویزاختر ، ہومن سروسزناروے کے صدر چوہدری غلام سرور، سماجی شخصیت اور اوسلوکبابش کے پروپرائٹر راجہ عاشق حسین، چوہدری جاوید سرور، چوہدری جاوید، چوہدری عتیق آف لالہ موسیٰ، مرزاسعید بیگ، پی ٹی آئی کے ثاقب وسیم دولتالہ، چوہدری عمرسلیم دولت نگرنے اوسلومیں ان کی رہائش گاہ پر جاکران کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر نارویجن پاکستانیوں کے ناروے اور پاکستان میں مسائل اور دونوں ملکوں کے حالات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر مبشرنے زوردیاکہ ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے نہ صرف ناروے کی ترقی میں کردار اداکیا بلکہ انھوں نے پاکستان کے اقتصادی حالات کو بہتربنانے میں بھی کوششیں کی ہیں۔ حکومت پاکستان نارویجن پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔
انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ اووسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی پارلیمنٹ اور دیگراداروں تک کم از کم مبصر کی سطح پر نمائندگی دی جائے۔ چوہدری اسماعیل سرورنے ڈاکٹرمبشرکی باتوں کی تائید کی۔ اس موقع پرسید سبطین شاہ نے بتایاکہ اگراووسیزپاکستانیوں کو پاکستانی پارلیمنٹ تک رسائی حاصل ہوجائے تو اس سے نہ صرف ان کے مسائل کو بہترطریقے سے حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے اچھے مشیربھی ثابت ہوسکتے ہیں۔