اسلام آباد (ویب ڈیسک) اتحادیوں کی ویڈیو جاری ہونے کے تنازعہ پر پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء اور گورنر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے گورنر چودھری سرور، ق لیگ کے لیڈروں کی مداخلت کے خلاف وزیراعلی عثمان بزدار کا دفاع کر رہے ہیں۔
بزدار واحد ’’پاور ہائوس‘‘ رہیں گے، وہ اختیارات کا منبع ہیں۔ چودھری سرور کو وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کے معاملات میں بطور مشیر کردار سونپا ہے۔ وہ وزیراعلی عثمان بزدار کیلئے ’’پروٹیکٹو شیلڈ‘‘ کام کر رہے ہیں۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی اور ق لیگ کے دیگر لیڈر وزیراعلیٰ کے اختیارات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں اور مختلف حربے آزمائے جا رہے ہیں لیکن انہیں وزیراعلیٰ آفس سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ ق لیگ پنجاب میں اقتدار میں مزید حصہ مانگ رہی ہے۔