چین میں اس وقت لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں جب دو شتر مرغ اچانک سے مصروف سڑک پر آدھمکے اور ٹریفک میں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دوڑنا شروع کردیا۔
پانچ سے چھ فٹ اونچے ان دیوہیکل شتر مرغوں نے ایک فارم سے فرار ہو نے کے بعد سڑک پر چلتی گا ڑیوں کے آگے دوڑنا شروعکر دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی د رہم برہم ہوگیا۔ اس ہلچل کے بعد جب ان بھگوڑوں کی فارم سے بھاگ نکلنے کی خبر پھیلی تو متعلقہ عملے نے اسے پکڑنے کیلئے اس کا تعاقب شروع کر دیا۔ بلآخر اس شتر مرغ کو قابو کر کے دوبا رہ فارم میں بند کر دیا گیاجس کے بعد اس کی آزادی کے منصوبے اور فرارکی خوشی پر پانی پھر گیا۔