بھارت کے ایک اور فوجی نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو خط لکھا ہے جس میں بھارتی فوجیوں کو دیاجانے والا کھانا، کپڑے، رہائش، تعیناتی، ڈیوٹی اوقات اور اسلحے پر سوالات اٹھائے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں بتایا گیا ہے کہ 8 گھنٹے کے بجائے ہم سے 20، 20 گھنٹے کی ڈیوٹی لی جاتی ہے۔ جو پیسا ہمارے کھانے کے لیے دیا جاتا ہے وہ کھانے کے علاوہ دیگر کاموں پر خرچ کردیا جاتا ہے۔بھارتی فوج کا پول کھولنے والے بی ایس ایف اہل کار تیج بہادر کی اہلیہ نے بھی انصاف مانگ لیا۔ اہلیہ شرمیلا کا کہنا تھا کہ شوہر کے ساتھ سلوک دیکھتے ہوئے وہ اپنے بیٹے کو فوج میں نہیں بھیجےگی۔تیج بہادر کے بیٹے نے بتایا کہ اس کا اپنے باپ سے کل شام سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔