counter easy hit

ہماری فوج نے جنگ کا فیصلہ کر لیا ہے‘‘ ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں ‘ بھارت نے بڑا اعلان کر دیا

 Our army has decided to fight, we are alongside the government forces' India has the largest announced


Our army has decided to fight, we are alongside the government forces’ India has the largest announced

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج جمعہ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے باعث پاک فوج کے دو فوجی نوجوانوں کی شہادت اور پاک بھارت میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز جمعہ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں وزیر اعظم اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی جانے والی تقریر وار بیرونی دورے میں دیگر قائدین سے ہونے والی ملاقاتوں کے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کریں گے۔دوسری جانب بھارت نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے پاکستان پر سرجیکل سٹرائکس بارے آل پارٹیز اجلاس طلب کر لیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاک بھارت کشیدگی بارے اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کانگریس کے صدر راج ببر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے جنگ کافیصلہ کر لیا ہے اور ہم پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہا ہے اسلئے آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پر سرجیکل سٹرائیکس بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website