بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب ہمارا مقابلہ ’ن‘ سے نہیں بلکہ مسلم لیگ ش سے ہوگا۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ وہ مضبوط الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو اورالیکشن میں سب کو اپنی مہم چلانے کا برابر موقع ملے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسا قانون چاہتی ہے جس میں سب کا برابر احتساب ہو۔
بلاول بھٹو نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ نواز ختم ہوگئی ہے اور نوازشریف سیاست سے باہر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب مسلم لیگ ش آگئی ہے اور اسی لیے انتخابات میں ہمارا مقابلہ مسلم لیگ ش اور پی ٹی آئی سے ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے چکے ہیں لیکن میٹرو کے علاوہ انہوں نےکیا کیا؟ جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں بے شمار انقلابی کام کیے ہیں