میری لینڈ: ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے جدید ترین آلات استعمال کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ سمندروں میں پھینکا گیا کچرا ہمارے تصورات سے کہیں زیادہ مقدار میں ہوسکتا ہے۔
ہر سال لاکھوں ٹن کچرا دنیا بھر کے سمندروں میں پھینکا جاتا ہے جس کا بڑا حصہ پلاسٹک کیتھیلیوں اور اسی قسم کے چھوٹے بڑے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے جن کی جسامت ایک ناخنسے لے کر نصف میٹر تک ہوسکتی ہے۔
ماحول کو تباہ کرنے والی ان ہی انسانی سرگرمیوں کے باعث کھلے سمندر میں کئی جگہوں پر پانیکے اوپر تیرتے ہوئے کچرے کے بہت وسیع ڈھیر وجود میں آچکے ہیں جن میں سے ہر ایکلاکھوں مربع کلومیٹر جتنا بڑا ہے۔
انہیں سمندر میں ’’کچرے کے پیوند‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ البتہ سمندر میں کچرے کا سب سے بڑا پیوند بحرالکاہل میں واقع ہے جو اندازاً 15,000,000 (ایک کروڑ پچاس لاکھ) مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اسی مناسبت سے ’’دی گریٹ پیسفک گاربیج پیچ‘‘ بھی کہلاتا ہے۔
اسی کے ساتھ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ہمیں اس کچرے کو صاف کرنے میں ہنگامی کارروائیاں کرنا ہوں گی ورنہ یہ سمندر میں پائے جانے والے جانداروں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاسکتا ہے جو بالآخر انسانوں میں غذائی قلت کو شدید تر کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ 2020 میں سمندروں سے کچرا صاف کرنے کی ایک بہت بڑی عالمی مہم شروع ہونے والی ہے لیکن اس مہم کی کامیابی اسی وقت ممکن ہوسکے گی جب سمندروں میں کچرا پھینکنے کا سلسلہ مکمل طور پر روک دیا جائے اور تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے یہ کچرا صاف کیا جائے۔