اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت پر انتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے تاہم ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کنٹرول لائن کی صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننت جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ اور بھمبر میں 7 پاکستانی فوجیو ں کی شہادت پر حکومتی ردعمل سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت پر انتہائی صبروتحمل کا مظاہر کر رہا ہے تاہم ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری فوج پہل نہیں جوابی کارروائی کرتی ہے جب کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن و سلامتی کےلے خطرہ ہے اور یہ مقبوضہکشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے لہذا اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا میں سات دہائیوں سے تزویراتی شراکت داری قائم ہے لہذا پاکستان علاقائی امنواستحکام کے لیے نئی امریکی حکومت سے مل کر کام کرے گا۔