counter easy hit

اپنی سرزمین کودوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک ایران وزراکا عزم

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اورایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Our territory will not be used against another country, Pak Iran Ministers commitment

Our territory will not be used against another country, Pak Iran Ministers commitment

اسلام آباد میں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال، دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی معاملات اوردیگرامورپرغورکیا گیا۔ اس موقع پرچوہدری نثارنے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ بداعتمادی کے خواہشمندوں کے لئے مضبوط پیغام ہے، علاقائی امن واستحکام اورخوشحالی کے لئے ہمیں مل کرکام کرنا ہوگا جب کہ ایرانی وزیرخارجہ نے وزیرداخلہ کو دورہ ایران کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران وزیرداخلہ اورایرانی وزیرخارجہ نے اس بات پراتفاق کیا کہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کرکام کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، اس کے علاوہ کاسیاسی، فوجی اوروزارتی سطح پرروابط اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پراتفاق کرتے ہوئے موثر سرحدی انتظام، غیر قانونی نقل و حرکت اورمنشیات اسمگلنگ روکنے کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا۔

اس موقع پرسرحدی انتظام بہتربنانے کے لئے آپریشنل کمیٹیاں تشکیل دینے اوردونوں ممالک کی سرحدی افواج کے مابین ہاٹ لائن دوبارہ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے وزرا نے عزم کا اعادہ کیا کہ اپنی سرزمین اورسرحدوں کو دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website