counter easy hit

ملیر میں تیز بخار کی وبا، روزانہ 50 کیسز رپورٹ ہونے لگے

Outbreak of fever in Karachi, said the 50 cases reported daily

Outbreak of fever in Karachi, said the 50 cases reported daily

کراچی کے علاقے ملیر میں تیز بخار کی وبا بدستور برقرار ہے اور سندھ گورنمنٹ سعودآباد اسپتال میں روزانہ 50سے زائد مریض بخار کے ساتھ آرہے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، تاہم تاحال تیز بخار کی وبا کی تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔

ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر عبد الوحید پنہور کے مطابق اس بخار نے عوام کو خوف میں مبتلا کردیا ہے، جس کو معمولی یا موسمی بخار بھی ہوتا ہے وہ نفسیاتی طور پر پراسرار بخار سمجھ کر اسپتال آرہا ہے، تاہم اب ہم نے الگ کاؤنٹر قائم کر دیا ہے اور جو مریض بھی بخار کے ساتھ آرہا ہے اس کا مکمل معائنہ کیا جارہا ہے۔

اب بھی روزانہ 50مشتبہ مریض آرہے ہیں جو بخار میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کالا بوڈ پر قائم الخدمت اسپتال میں بھی محکمہ کے ڈاکٹروں نے مریضوں کو چانچنا شروع کیا ہے، جس پر 31کیسز وہاں بھی سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  گزشتہ روز جن مریضوں کے خون کے ٹیسٹ لیے گئے تھے ان کی رپورٹ آنے کا انتظار کرنا چاہئے۔ 6سے 7دن میں رپورٹ آجائے گی جس سے تشخیص ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔

دریں اثنا صوبائی محکمہ صحت نے تیز بخار کی وبا پر اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر عبدالوحید پنہور کے مطابق کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تیز بخار، جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کی شکایت کے ساتھ آنے والے مریضوں کے بارے میں محکمہ کو مطلع کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website