ڈرائیونگ کے دوران آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں کیونکہ ذرا سی بھی لا پرواہی اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لئے بھی نقصان کا سبب بنتی ہے۔
کیلیفورنیا میں پیش آنے والے اس خطرناک ٹریفک حادثے کو ہی دیکھ لیں جس میں سر پھرا ڈرائیورتیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے کار پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی بے قابو ہو کر عمارت کی دوسری منزل میں جا گھُسی۔ اس خطرناک حادثے میں جہاں ایک طرف گاڑی کا کباڑہ ہو گیا اور کرین کی مدد سے عمارت کی دوسری منزل سے بمشکل باہر نکالا گیاوہیں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔