کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان اور خصوصاً بلوچ نوجوان راہ راست پر آنا شروع ہو چکے ہیں۔
کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو خطرہ اس بات سے ہے کہ وہ طاقتیں جو پاکستان کی بجائے بیرون ملک بیٹھی ہیں وہ پاکستانی نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔
عوام اپنے درمیان موجود ان لوگوں کی شناخت کریں جو ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔