بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کے ہوتے ہوئے عدالت کے باہر انصاف کی امید نہیں،دونوں ہی رام مندر کے حامی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے عدالت کے باہر تنازع طے کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ خود ہی تنازع حل کرسکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نےمسجد کے تنازع کو عدالت کے باہر حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پربابری مسجد ایکشن کمیٹی( بی ایم اے سی) نے کہا کہ مودی اور یوگی دونوں ہی رام مندر تحریک کے حمایتی ہیں،معاملہ عدالت کے باہر حل نہیں ہوسکتا۔