نیدرلینڈ میں جان لیوا کینسر میں مبتلا چھ سالہ بچے نے چند دن میں ہی نمونیا کے ننھے مریضوں کے لئے بیس لاکھ ڈالر جمع کر لئے۔
صرف چھ سال عمر، برین کینسر کا جان لیوا عارضہ اورزندگی کا صرف ایک سال باقی مگر بلند مقصد کے لئے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔نیدرلینڈ کے کم سن ٹی جن نے چند دن میں نمونیا میں مبتلا بچوں کے لئے بیس لاکھ ڈالرز جمع کر لئے ۔ ڈاکٹروں نے والدین کو بتایا تھا کہ ٹی جن زیادہ سے زیادہ ایک سال اور جی سکے گا ۔بلند حوصلہ والدین نے جگر کے ٹکڑے کی زندگی کے اس عرصے کو نمونیا میں مبتلا بچوں کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ۔ والدین ٹی جن کو ریڈیو شو میں لے گئے جہاں میزبان نے ٹی جن کی اپیل کو لوگوں تک پہنچایا ۔ننھے فرشتے کی اپیل پر لوگوں نے لبیک کہا، ڈونرز ٹی جن سے نیل پالش لگواتے رہے اور عطیات دیتے رہے ۔ چند دن میں ہی ٹی جن نے دنیا بھر کے نمونیا کے مریض بچوں کے لئے بیس لاکھ ڈالرز جمع کئے اور یہ ثابت کر دکھایا کہ اگر زندگی کا مقصد ہو تو ایک سال تو کیا چند دن بھی بہت ہوتے ہیں ۔