counter easy hit

بنگلہ دیش، فرانسیسی سفارتخانے کے قریب فرانس مخالف ریلی میں 50ہزار افراد کی شرکت

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بنگلہ دیش میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کیخلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکامیں بروز (پیر) فرانسیسی سفارتخانے کے قریب سے فرانس مخالف ریلی نکالی گئی، جس میں 50 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پرحکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے جبکہ دو کلومیٹر طویل اس ریلی میں صدر ایمانویل ماکروں کا جعلی تابوت بھی نکالا گیا تھا۔ پیغمبر اسلام کے خاکوں سے متعلق فرانسیسی صدر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سب پیغمبر کے سپاہی ہیں۔ دریں اثنا آج ہی جکارتہ میں بھی فرانسیسی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، جس میں تقریباً تین ہزار افراد شریک تھے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website