counter easy hit

چھٹی کے دن زیادہ سونا صحت کے لیے نقصان دہ

over-sleeping-can-be-harmful-for-your-health

over-sleeping-can-be-harmful-for-your-health

پورے ہفتے بھاگ دوڑ اور دفتری کاموں کے بعد تعطیل کے دن اکثر افراد زیادہ وقت لیٹ کر گزارنا پسند کرتے ہیں مگر یہ عادت ان کی تھکاوٹ میں اضافہ اور صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔یہ انتباہ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ وار تعطیل پر زیادہ دیر تک سونا جسمانی گھڑی کے قدرتی نظام کو متاثر کرتا ہے اور لوگ خود کو زیادہ تھکاوٹ کا شکار محسوس کرنے لگتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جب آپ دیر تک سوتے ہیں تو ایک طرح سے آپ جسمانی گھڑی کو چھیڑتے ہیں اور جسم تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔محققین نے بتایا کہ عام دنوں میں کم اور تعطیل پر بہت زیادہ دیر تک سونے والے افراد کو اس عارضے کا سامنا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو اپنے معمول کے شیڈول پر قائم رہنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ایک طے شدہ معمول بہتر صحت کی ضمانت ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں چھیڑ چھاڑ ذیابیطس، بلڈ پریشر اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال ایک تحقیق میں بھی ہفتہ وار تعطیل پر دیر تک سونے کو ذیابیطس اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ بڑھنے کا باعث قرار دیا گیا تھا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نیند کے معمولات میں تبدیلی جسم میں چربی کی مقدار میں اضافہ کردیتی ہے جس سے صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے۔اسی طرح نیند کے معمولات میں تبدیلی سے موٹاپے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website